اللہ تعالیٰ نے آپ کو معمولی نہیں، بلکہ بے حد قیمتی بنایا ہے۔ قیمتی شئ (چیز) کی حفاظت کی جاتی ہے، اسے ہر نگاہ کے لیے نہیں چھوڑا جاتا۔ اسی لیے اسلام نے آپ کو حیا اور پردے کا عظیم تاج عطا فرمایا، تاکہ آپ کی عزت، وقار اور پاکیزگی محفوظ رہے۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کی حفاظت کے لیے ہر مرحلے پر ایک محافظ مقرر فرمایا ہے۔
بچپن میں باپ، جوانی میں بھائی، شادی کے بعد شوہر، اور بڑھاپے میں اولاد۔
اتنی عزت کسی اور دین میں لوگ عورتوں کو نہیں دیتے جتنا کہ ہمیں اسلام نے دیا ہے۔
اے میری بہن! چند لمحوں کی تعریف، فیشن یا کسی غیر محرم کی پسند کے لیے اپنے رب کے احکام کو نظر انداز مت کریں۔ آپ کی اصل خوبصورتی آپ کی حیا، آپ کا پردہ ہے۔
اپنی قدر پہچانیں، اپنے دین پر فخر کریں، اور اس رب کی اطاعت اختیار کریں جس نے آپ کو عزت، تحفظ اور بلند مقام عطا فرمایا ہے۔
"جو عورت اللہ کی رضا کو اپنی خواہشات پر مقدم کر لیتی ہے، اللہ دنیا و آخرت میں اسے عزت عطا فرماتا ہے۔"