مضامین

حدیثِ محکم و مختلف الحدیث

ہمشیرہ اخلاق برکاتی
40
0
محکم کا لغوی مطلب واضح، مضبوط، پکی بات ہے۔ ایسی واضح حدیث جس کی مخالفت میں کوئی دوسری حدیث موجود نہ ہو، حدیثِ محکم  کہلاتی  ہے مثلاً حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی مرفوع روایت ہے: «لَا تَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ» اللہ تعالیٰ بغیر طہارت کے کوئی نماز قبول نہیں فرماتا۔ یہ ایسی واضح حدیث ہے کہ اس کی مخالفت میں کوئی دوسری حدیث موجود نہیں، اس لیے یہ حدیثِ محکم ہے۔
مختلف الحدیث`
مختلف الحدیث ایک مستقل علم بھی ہے۔  مختلف الحدیث ایسی دو یا دو سے زیادہ مقبول احادیث کو کہتے ہیں جن کے معنی بظاہر ایک دوسرے کے خلاف معلوم ہوں، مثلاً ایک حدیث میں کسی کام کے کرنے کا حکم ہو اور دوسری میں اس سے منع کیا گیا ہو۔ اگر ان دونوں کے درمیان موافقت اور تطبیق کی گنجائش ہو تو تطبیق دی جائے گی۔
`ناسخ و منسوخ`
ناسخ وہ ہے جو پہلے والے حکم کو اٹھا دے اور منسوخ وہ ہے جس کے حکم کو اٹھا دیا جائے۔ اگر دو حدیثوں میں تعارض ہو، دونوں پر بیک وقت عمل ممکن نہ ہو، اور تاریخی طور پر معلوم ہو کہ کون سی حدیث پہلے اور کون سی بعد میں آئی، تو پہلے والا حکم منسوخ اور بعد والا ناسخ قرار دیا جائے گا۔
`مختلف الحدیث کے چار اصول`
 `جمع و تطبیق:`
 دونوں حدیثوں کے درمیان ایسا موافق معنی نکالا جائے کہ دونوں پر عمل ممکن ہو جائے۔ مثلاً ایک حدیث میں ہے: «لَا عَدْوَى» بیماری خود بخود اڑ کر نہیں لگتی بلکہ اللہ کے حکم سے لگتی ہے۔ دوسری حدیث میں کوڑھ کے مریض سے دور رہنے کا حکم دیا گیا۔ اس کی تطبیق یہ ہے کہ بعض بیماریاں اللہ تعالیٰ نے ایسی پیدا فرمائی ہیں کہ اختلاط اور ملنے جلنے سے بیماری لگ جاتی ہے، اس لیے احتیاط کا حکم دیا گیا۔ یوں دونوں حدیثوں پر عمل ممکن ہو گیا، لہٰذا یہ تطبیق ہے۔
`نسخ:`
 اگر دونوں حدیثوں پر ایک ساتھ عمل ممکن نہ ہو اور ان کا تاریخی پس منظر معلوم ہو جائے کہ کون سی پہلے اور کون سی بعد میں آئی، تو پہلے حکم کو منسوخ اور بعد والے حکم کو ناسخ قرار دیا جائے گا۔ مثلاً پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زیارتِ قبور سے منع فرمایا، پھر فرمایا: اب تم قبور کی زیارت کیا کرو، کیونکہ یہ آخرت کی یاد دلاتی ہیں۔ یہاں پہلے والا حکم منسوخ اور بعد والا حکم ناسخ ہوگا۔
 `ترجیح:` 
اگر جمع و تطبیق ممکن نہ ہو اور نسخ کا تعین بھی نہ ہو سکے تو ترجیح دی جائے گی۔ سند، راویوں کے ضبط، کثرتِ طرق اور دیگر قرائن کی بنیاد پر جس حدیث کو زیادہ قوی پایا جائے، اسے ترجیح دی جائے گی۔
مثلا: حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے  کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کیا  اس حال میں  جب  آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  احرام  کی حالت میں نہ  تھے  
جبکہ دوسری حدیث ہے کہ عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا 
پہلی حدیث کو ترجیح دی جائے گی کیونکہ اس میں وہ مرکزی خاتوں خود راوی ہیں صاحبہ واقعہ ہیں یہ تو بہتر جانتی ہیں اس لیے اس حدیث کو ترجیح دی گئ
`توقف:`
 اگر جمع و تطبیق بھی ممکن نہ ہو، نسخ کا تعین بھی نہ ہو سکے اور ترجیح دینے کی بھی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہ ہو تو محدثین کسی ایک حدیث پر حکم لگانے کے بجائے توقف کرتے ہیں، یعنی خاموشی اختیار کرتے ہیں۔
`توقف کی مثال`
بسرہ بنت صفوان رضی الله عنہا  روایت کرتی ہیں کہ 
 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ» جس نے اپنی شرمگاہ کو چھوا تو وہ وضو کرے۔
 دوسری حدیث طلق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: آپ سے شرمگاہ چھونے کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: 
  «إِنَّمَا هُوَ بَضْعَةٌ مِنْكَ» وہ تو تمہارے جسم کا ایک ٹکڑا ہے۔ ایک حدیث میں شرمگاہ کو چھونے پر وضو کا حکم ہے اور دوسری میں اسے جسم کا حصہ قرار دیا گیا۔ یہاں جمع و تطبیق، نسخ کے تعین اور ترجیح کی صورت نہ پائی نہ بن پائ تو توقف اختیار کیا جائے گا
`مختلف الحدیث کی کتب`
اختلاف الحدیث: امام محمد بن ادریس شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ، پیدائش 150 ہجری، المتوفی 204 ہجری۔ تأویل مختلف الحدیث: ابن قتیبہ، المتوفی 276 ہجری۔ شرح مشکل الآثار: امام طحاوی، المتوفی 321 ہجری۔ اختلاف الحدیث: ابن خزیمہ، المتوفی 311 ہجری۔  مشکل الحدیث: ابن فورک، المتوفی 406 ہجری۔ التحقیق فی أحادیث الخلاف: ابن الجوزی، المتوفی 599 ہجری۔
`ناسخ و منسوخ کی کتب`
الاتباع في الناسخ والمنسوخ من الآثار: امام حازمی، المتوفی 584 ہجری۔ الناسخ والمنسوخ: امام احمد بن حنبل، المتوفی 343 ہجری۔ تجرید الأحاديث المنسوخة: ابن الجوزی، المتوفی 557 ہجری۔

✍️ہمشیرہ اخلا برکاتی