رضویہ اکیڈمی للبنات
آپ کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک شان دار اور مکمل منظم درسِ نظامی (عالمہ وفاضلہ کورس) آن لائن پیش کر رہی ہے، جسے آپ گھر بیٹھے، اپنی گھریلو مصروفیات کو برقرار رکھتے ہوئے، باقاعدگی سے مکمل کر سکتی ہیں۔
کورس کی نمایاں خصوصیات
۱۔ مکمل و منظم نصاب
ہماری اکیڈمی کا درسِ نظامی چھ سالہ باقاعدہ نصاب پر مشتمل ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر گھر بیٹھے مکمل کیا جا سکتا ہے۔
۲۔ عصری علوم کی شمولیت
سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے یہاں درسِ نظامی کے ساتھ ساتھ انگریزی علوم بھی نصاب کا حصہ ہیں، تاکہ طالبات دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج حاصل کر سکیں۔
۳۔ برسوں پر محیط تجربہ
الحمدللہ ہماری اکیڈمی کئی سالوں سے درسِ نظامی کروا رہی ہے، اور اس دوران متعدد طالبات نے اس سے استفادہ کیا ہے۔
۴۔ ہر طالبہ پر خصوصی توجہ
ہمارے یہاں کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ ہر طالبہ پر انفرادی اور خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ ہر سبق کے لیے مکمل نوٹس تیار کروائے جاتے ہیں، تاکہ کوئی بھی طالبہ تعلیم کے کسی مرحلے میں پیچھے نہ رہے۔
۵۔ باقاعدہ سند و اجازت
درسِ نظامی مکمل کرنے کے بعد آپ ایک باقاعدہ مستند عالمہ و فاضلہ بن سکتی ہیں۔
تو دیر کس بات کی؟ اگر آپ بھی دینی علم کے حصول کی خواہاں ہیں مگر گھر سے باہر جانا ممکن نہیں، تو رضویہ اکیڈمی للبنات کا یہ آن لائن درسِ نظامی آپ کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ آئیے، گھر بیٹھے علمِ دین کی روشنی سے اپنے آپ کو منور کریں۔
مزید معلومات اور داخلے کے لیے ہم سے رابطہ کریں!
9005224744