مسائل شرعیہ

معاشرتی رسم و رواج کی اصلاح

بنت حبیب اللہ
06 ستمبر 2026
20
0
سوال نمبر  7:   اسلام میں نکاح کرنا کیا ہے   اور آج کل نکاح میں کیسی رسمیں پائی جاتی ہیں؟ 
جواب: نکاح کرنا اسلام میں عبادت ہے کبھی تو فرض ہے اور اکثر سنت مگر ہندوستان کے موجودہ زمانہ میں نکاح اُن ہندوانی اور حرام رسموں اور فضول خرچیوں کی وجہ سے وبال جان بن گیا ہے اس کا نام شادی کھانا آبادی ہے اب اُن رسموں نے اسے بنا دیا شادی کھانا بربادی کیونکہ اس میں لڑکے اور لڑکیوں کے دونوں کے گھر کی تباہی آتی ہے نکاح کے متعلق تین قسم کی رسمیں ہیں بعض وہ جو نکاح سے پہلے کی جاتی ہیں بعض نکاح کے وقت بعض نکاح کے بعد پہلے تو لڑکی کی تلاش منگنی تاریخ وغیرہ دوسری چالا تیسری کنگنا کھولنے
(اسلامی زندگی: ص، ۳۳)
سوال نمبر 8:   شادی بیاہ میں اسلامی رسمیں کون سی ہیں جو کرنی چاہیے ؟ 
جواب: سب سے بہتر تو یہ ہے کی اپنی اولاد کے نکاح کے لیے حضرت خاتون جنت شہزادی اسلام فاطمہ زہرہ کے نکاح پاک کو نمونہ بناؤ اور یقین کرو ہماری اولاد اُن کے قدم پاک پر قربان لہٰذا مسلمانوں اوّل تو اپنی بیاہ برات سے ساری حرام رسمیں نکال ڈالو باجے آتش بازی عورتوں کے گانے میراثی ڈوم وغیرہ کے گیت رنڈیوں کے ناچ عورتوں اور مردوں کا میل جول پھول پتی کا لٹکانا یکدم اللہ کا نام لیکر مٹا دو
(اسلامی زندگی: ص، ۵۱) 
سوال نمبر 9:  اکثر سسرال میں لڑائیاں کس وجہ سے ہوتی ہیں؟
جواب: سسرال میں لڑائیاں چند وجہ سے ہوتی ہیں 
کبھی تو دلہن تیز زبان اور گستاخ ہوتی ہے ساس نند کو سخت جواب دیتی ہے اس لیے لڑائی ہوتی ہے کبھی شوہر کی چیزوں کو حقیر جانتی ہے اور وہاں اپنے میکے کی بڑائی کرتی رہتی ہے کی میرے باپ کے گھر یہ تھا وہ تھا کبھی ساس نندیں دلہن کے ماں باپ کو برا بھلا کہتی ہیں جس کو وہ برداشت نہیں کر سکتی کبھی سسرال کے کام سے جی چراتی ہے کبھی میکے بھیجنے میں جھگڑا ہوتا ہے سسرال والے بھیجتے نہیں ہیں کبھی ساس نند دلہن پر بدگمانی کرتی ہیں 
(اسلامی زندگی: ص، ۶۶)
سوال نمبر 10:  محرم شب برات عید بقرعید میں کون سی رسمیں رائج ہیں ؟ 
جواب: ہمارے ملک میں اُن مبارک مہینوں میں حسب ذیل رسمیں ہوتی ہیں۔
محرم کے پہلے دس دن اور خاص کر دسویں محرم یعنی عاشورہ کا دن کھیل کود تماشا اور میلوں کا زمانہ سمجھا گیا ہے کاٹھیا واڈ میں اس زمانہ میں تعزیہ داری کے ساتھ کتے گدھے بندر کے جیسے صورت بنا کر مسلمان تعزیوں کے آگے کودتے ہوئے نکلتے ہیں اور سبیلوں کی خوب زیبائش کرتے ہیں اور شراب پی پی کر چکاروں میں کھڑے ہو کر ماتم کے بہانے سے کودتے ہیں اور یوپی میں مسلمان رافضیوں کے تعزیوں کے جلوس میں بھی شرکت کرتے ہیں بعض جاہل لوگ ماتم بھی کرتے ہوئے جاتے ہیں پھر بارہویں محرم کو تعزیوں کا تیجا اور بیس سفر کو تعزیوں کا چالیسواں نکالا جاتا ہے جس میں چند طرح کے جلوس نکلتے ہیں شب برات کی رات کو گناہ میں گزارنا بڑی محرومی کی بات ہے آتش بازی کے متعلق یہ مشہور ہے کہ یہ نمرود بادشاہ نے ایجاد کی رمضان میں دن کو سب کے سامنے کھانا پینا سخت گناہ اور بے حیائی ہے عید اور بقرعید بھی عبادت کے دن ہیں ان میں بھی مسلمان گناہ اور بے حیائی کرتے ہیں 
(اسلامی زندگی: ص، ۷۰)