مسائل شرعیہ

اصلاحِ معاشرہ ۔ شرعی سوالنامہ

افسانہ خاتون بنت جمال ادریسی
21
0
آپ کے سوالات شرعی جوابات 
سوال1: شادی بیاہ کی رسموں میں کیا کیا خرابیاں پائی جاتی ہیں ؟
جواب: شادی کی رسموں میں عورتو‌ں مردوں کا اختلاط، کھانے پینے کی اشیاء کی بربادی، مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا، دریا میں سلامی دینا اور گانا بجانا جیسی خرابیاں شامل ہیں، یہ سب حرام ہے۔
(اسلامی زندگی،ص65)
سوال2 : ان تمام غلط رسموں کی اصلاح کیسے ممکن ہے؟
ان رسموں کی اصلاح یہ ہے کہ از اول تا آخر یہ تمام رسمیں بالکل بند کر دی جائیں۔ یعنی بالکل ترک کر دینا ہی اصل حل ہے۔ اسی میں دین و دنیا کی بھلائی ہے۔
(اسلامی زندگی،ص 65)
سوال3: دلہن کے سسرال میں پہلی بار کھانا پکانے کے موقع پر برکت کے حصول کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
جواب: اس موقع پر پوریاں پکوا کر تقسیم کرانا محض رسم ہے جس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ برکت کے حصول کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ دلہن کے ہاتھ کا پہلا کھانا پکوا کر حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فاتحہ دلائی جائے، تاکہ برکت رہے تو بہت ہی اچھا ہے۔
(اسلامی زندگی، ص66)
 سوال4: اسلام میں شوہر کی رضا مندی کی کیا اہمیت ہے؟
جواب: حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر خدا کے سوا کسی کو سجدہ کرنا جائز ہوتا تو میں عورتوں کو حکم دیتا کہ اپنے شوہر کو سجدہ کریں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شوہر کی رضا میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رضامندی ہے۔
(اسلامی زندگی،ص68)
سوال5: ایک شخص نے قسم کھائی کہ بیٹی کو جہیز میں ہر چیزدے گاحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قسم پوری کرنے کا کیا حل بتایا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی بیٹی کو جہیز میں قرآن شریف دے دے، کیونکہ قرآن شریف میں ہر چیز کا بیان موجود ہے۔اور آیت پڑھ دی "وَلَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُبِينٍ"
(اسلامی زندگی،ص55)
 سوال6: مسواک کرنے کی کیا فضیلت بیان کی گئی ہے؟
جواب: حضرت سیدنا ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسواک کرو کیونکہ مسواک منہ کو پاکیزگی اور اللہ عزوجل کی خوشنودی کا سبب ہے۔
 (اسلامی زندگی،ص53،سنن ابن ماجہ، حدیث ۲۸۹)
 سوال7: توبہ کی فضیلت کے بارے میں حدیث شریف میں کیا بیان ہوا ہے؟
جواب: حدیث پاک میں ہے: "اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَا ذَنْبَ لَہٗ" یعنی گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔
 (اسلامی زندگی،ص32،سنن ابن ماجہ، الحدیث ۴۲۵۰)
 سوال8: لڑکیوں کو کیا سکھانا چاہیے۔؟
جواب: لڑکیوں کو کھانا پکانا، سینا، پرونا، اور گھر کے کام کاج، پاکدامنی اور شرم و حیاء سکھاؤ کہ یہی لڑکیوں کا ہنر ہے۔ 
(اسلامی زندگی،ص32)
سوال9: بچوں کو کون سے کھیل کھیلنے چاہئیں؟
جواب: بچوں کو کرکٹ، ہاکی، فٹ بال ہرگز نہ کھلاؤ کیونکہ یہ کھیل کچھ فائدے مند نہیں بلکہ ان کو بنوٹ، لکڑی کا ہنر، ڈنڈ،کسرت، کشتی، کافن، اگر ممکن ہو تو تلوار چلانا وغیرہ سکھاؤ جن سے تندرستی بھی اچھی رہے اور کچھ ہنر بھی آ جائے۔
(اسلامی زندگی،ص31)
 سوال10: بچوں کو کون سے کھیلوں سے دور رہنا چاہیے؟
جواب: بچوں کو تاش بازی، پتنگ بازی، کبوتر بازی اور سینما بازی جیسے کھیلوں سے دور رہنا چاہیے کیونکہ یہ کھیل حرام ہیں۔
(اسلامی زندگی،ص31)
 سوال11: بچہ جب ہوش سنبھالے تو اسے سب سے پہلے کیا سکھانا چاہیے؟
جواب: جب بچہ زیادہ ہوش سنبھالے تو سب سے پہلے ان کو پانچ کالمےاور ایمانِ مجمل اور ایمانِ مفصل پھر نماز سکھاؤ۔
(اسلامی زندگی،ص30)
 سوال12: لڑکا اور لڑکی کو دودھ پلانے کے بارے میں اللہ تعالیٰ کیا فرماتا ہے؟
جواب: لڑکی کو سوا دو سال دودھ پلانا جائز نہیں لڑکی ہو یا لڑکا دونوں کو دو دوسال دودھ پلایا جائے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "وَالْوَالِدَاتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ"
ترجمہ: اور مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلائیں۔
(اسلامی زندگی،ص28،سورۃ البقرۃ، آیت 233)
 سوال13: ختنہ کا سنت طریقہ کیا ہے؟ 
جواب: ختنہ کا سنت طریقہ یہ ہے کہ ساتویں برس بچہ کا ختنہ کرا دیا جائے ختنہ کی عمر سات سال سے بارہ سال تک ہے یعنی بارہ برس سے زیادہ دیر لگانا منع ہے۔
(اسلامی زندگی،ص26)
 سوال14: عقیقہ کا حکم کیا ہے ؟
جواب: عقیقہ کا حکم یہ ہے کہ لڑکے کی طرف سے دو بکریاں ایک سال کی اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ایک سال کی ذبح کر دی جائے۔ عقیقہ کے جانور کے سری نائی کو اور ران دائی کو دیا جائے اگر یہ دونوں مسلمان ہوں۔
(اسلامی زندگی،ص24)
 سوال15: عقیقہ کے گوشت کے کتنے حصے کیے جائیں اور کس کس کو بانٹا جائے؟
جواب: عقیقہ کے گوشت کے تین حصے کر دیے جائیں ایک حصہ فقرا کو خیرات کر دیا جائے، دوسرا حصہ اہل قرابت میں تقسیم ہو، تیسرا حصہ اپنے گھر میں کھایا جائے بہتر یہ ہے۔
(اسلامی زندگی،ص24)
 سوال16: بچہ پیدا ہونے پر کون سے کام کرنے چاہیے ؟
جواب: بچہ پیدا ہوتے ہی غسل دیا جائے، نال کاٹا جائے، اور جس قدر جلدی ہو سکے اس کے داہنےکان میں اذان اور بائیں کان میں تکبیر کہی جائے۔
(اسلامی زندگی،ص20)
 سوال17: تحنیک کسے کہتے ہیں؟
جواب: تحنیک اسے کہتے ہیں کہ کوئی نیک آدمی اپنے منہ میں کجور یا خرمہ چبا کر بچے کے تالو سے لگا دے تاکہ بچے کے پیٹ میں سب سے پہلے جو غذا پہنچے وہ خرمہ ہو اور کسی بزرگ کے منہ کا لعاب۔
(اسلامی زندگی،ص20)
 سوال18: صحابہ کرام علیہم الرضوان کس سے اپنے بچوں کی تحنیک کرایا کرتے تھے ؟
جواب: صحابہ کرام علیہم الرضوان نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے اپنے بچوں کا تحنیک کرایا کرتے تھے۔
(اسلامی زندگی،ص20)
 سوال19: لڑکی پیدا ہونے سے رنج کرنا کس کا طریقہ ہے ؟
جواب: لڑکی پیدا ہونے سے رنج کرنا کفار کا طریقہ ہے۔
(اسلامی زندگی،ص18)
 سوال20: فرزند کی پیدائش میں کیا کرنا زیادہ ثواب ہے 
جواب: فرزند کی پیدائش کی خوشی میں نوافل پڑھنا اور صدقہ و خیرات کرنا کا رثواب ہے۔
(اسلامی زندگی،ص18)
 سوال21: میت پر پھولوں کی چادر ڈالنا کیسا ہے؟
جواب: پھولوں کی چادر بالاے کفن ڈالنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں بلکہ نیت حسن سے حسن ہے جیسے قبور پر پھول ڈالنا تک تر رہیں گے تسبیح کرتے ہیں اس سے میت کا دل بہلتا اور رحمت اترتی ہے۔
(بدعات کے خلاف سو١٠٠ فتاوے)
 سوال22: عورتوں کا مزارات پہ جانا کیسا ہے؟ 
جواب: عورتوں کا مزارات پہ جانا جائز نہیں جس وقت وہ ارادہ کرتی ہے گھر سے لعنت شروع ہو جاتی ہے جب تک وہ واپسی آتی ہے ملائکہ لعنت کرتے رہتے ہیں۔
(بدعات کے خلاف سو١٠٠ فتاوے)
 سوال23: تا نبے اور پیتل کی تعویذ پہننے کا کیا حکم ہے؟ 
جواب: تانبے اور پیتل کے تعویذ مرد و عورت دونوں کو مکروہ ہے اور سونے چاندی کی تعویذ مرد کو حرام عورت کو جائز ہے۔
(بدعات کے خلاف سو١٠٠ فتاوے)
 سوال24: مرد کا بار بڑھانا کیسا ہے ؟
جواب: جہالت ہے وہ جو نے بکثرت حدیث صحیح میں ان مردود پر لعنت فرمائی جو عورتوں سے مشابہت پیدا کریں اور عورتوں پر جو مردوں سے۔
(بدعات کے خلاف سو١٠٠ فتاوے)
 سوال25: مرد کا چوٹی رکھنا کیسا ؟
جواب: حدیث شریف میں ہے اللہ تعالی کی لعنت ہے ایسے مردوں پر جو عورتوں سے مشابہت رکھے اور ایسی عورتوں پر جو مردوں سے مشابہت رکھے۔
(بدعات کے خلاف سو١٠٠ فتاوے)
 سوال26:غیر اللہ کو سجدہ تعظیمی اور سجدہ عبادت کرنا کیسا ہے؟ 
جواب: اللہ تعالی کے سوا کسی کے لیے نہیں غیر اللہ کو سجدہ عبادت تو یقینا شرک ہے اور سجدے تعظمی حرام و گناہ کبیرہ ہے۔
(بدعات کے خلاف سو١٠٠ فتاوے)
 سوال27: امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ تصویر کی حرمت کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: فرماتے ہیں کہ جاندار کی تصویریں بنانا ہاتھ سے ہو یا خواہ سے حرام ہے۔
(بدعات کے خلاف سو١٠٠ فتاوے)
 سوال28: عرس کا دن خاص کیوں کیا جاتا ہے ؟
جواب: کیونکہ اولیائے کرام کی ارواح طیبہ کو ان کے وصال کے دن کو قبور کریمہ کی طرف توجہ زیادہ ہوتی ہے چنانچہ وہ وقت جو خاص وصال کا ہے اخذ برکات کے لیے زیادہ مناسب ہوتا ہے۔
(بدعات کے خلاف سو١٠٠ فتاوے)
 سوال29: روضہ انور پر طواف وسجدہ کرنا کیسا ہے؟ 
جواب: امام احمد رضا خان رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کی روضہ انور کا طواف نہ کرو، نہ سجدہ کرو، نہ اتنا جھکنا کی رکوع کے برابر، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم ان کی اطاعت میں ہے۔
 (بدعات کے خلاف سو١٠٠ فتاوے)
 سوال30: اللہ تعالی کے لیے حاضر و ناظر کا لفظ استعمال کرنا کیسا ہے ؟
جواب: حاضر و ناظر خداے تعالی کے اسمائے توصیفیہ میں سے نہیں اور ان الفاظ کے بعض مانی شان الوہیت کے خلاف ہے اس لیے اللہ تعالی کو حاضر و ناظر نہیں کہنا چاہیے لیکن اگر کسی نے کہہ دیا تو کفر نہیں۔
(فتاویٰ فخر ازہر،جلد اول،ص46)
 سوال31: کیا سب کچھ اللہ تعالی کی مرضی سے ہوتا ہے ؟
جواب: ہاں سب کچھ اللہ تعالی کی مرضی سے ہوتا ہے سوائے برے کاموں کے جیسے اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا مگر اللہ چاہے سے۔
(فتاویٰ فخر ازہر ،جلد اول،ص48)
 سوال32: کس نبی کی شریعت میں سختی اور کس میں آسانی تھی ؟
جواب: حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دین میں سختی تھی مثلاً کسی نے گناہ کر لیا تو اس کی توبہ یہ تھی کہ اس کو قتل کیا جائے گا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دین میں نرمی تھی۔
(فتاویٰ فخر ازہر، جلداول،ص65)
 سوال33: دیوی دیوتاؤں پر چڑھائی ہوئی مٹھائی کھانا کیسا ہے ؟
جواب: ہندوؤں کی ایسی مٹھائی جو دیوتاؤں پر چڑھائے جاتے ہیں اس کا لینا جائز ہے مگر اجتناب بہتر ہے۔
(فتاویٰ فخر ازہر، جلد اول، ص71)
 سوال34: جو لوگ نجدیوں کے عقائد کفریہ پر مطلع ہوں اور یہ جانتے ہوں کہ امام نجدی ہے پھر بھی اس کے پیچھے نماز پڑھ لیں تو ان لوگوں کا کیا حکم ہے؟ 
جواب: وہ لوگ یقیناً سخت گنہگار ہیں اور نماز تارک ہے لیکن جو لوگ نجدیوں کے عقائد سے واقف نہیں جسے عام حجاج اور وہ لوگ وہاں نماز پڑھ لیتے ہیں تو ان پر کوئی مواخذہ نہیں۔
(فتاویٰ فخر ازہر، جلد اول، ص84)
 سوال35: گستاخ رسول کی توبہ قبول کی جائے گی یا نہیں ؟
جواب: گستاخ رسول کافر و مرتد ہے صرف توبہ ہی نہیں بلکہ اسی شخص پر توبہ و تجدید ایمان تجدید نکاح و تجدید بیت لازم اگر توبہ نہ کرے تو ایسا شخص واجب القتل ہے لیکن اگر توبہ کرے تو اس کی توبہ قبول کی جائے گی۔
(فتاویٰ فخر ازہر، جلد اول، ش89)
 سوال36: حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ایک جذام کے مریض سے مصافہ کی بجائے زبانی بیعت کیوں کی ؟
جواب: حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ایسا اس لیے کیا کہ وہ ایذا ہے یعنی لوگ گھن کریں گے جس سے ان کو تکلیف ہوگی اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے زبانی بیعت فرما لی اس لیے نہیں کی بیماری لگ جائے گی۔
(فتاویٰ فخر ازہر، جلد اول، ص51)
 سوال37: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جذام کے مریض کا ہاتھ پکڑ کر کیا فرمایا ؟
جواب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مجذوم کا ہاتھ پکڑ کر پیالے میں ڈالا پھر فرمایا اللہ پر بھروسہ رکھو مطلب یہ مت گمان کرو کہ ہاتھ پکڑنے سے وہ بیماری تمہیں ہو جائے گی۔
(فتاویٰ فخر ازہر، جلد اول، ص 51)
 سوال38: جذام کے مریض کے ساتھ میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا کیا طرز عمل تھا؟ 
جواب: حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے جذام کی بیماری والے صحابی کے ساتھ ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھایا اور وہ صحابی جس برتن میں جس جگہ سے پانی پے اسی برتن میں اسی جگہ سے منہ لگا کر پانی پہ اور یہ بتا دے کہ بیماری اڑ کر نہیں لگتی یہ غیر کا عقیدہ اسلام کا نہیں۔
(فتاویٰ فخر ازہر، جلد اول، ص 50)
 سوال39: کیا حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ طاعون کی وجہ سے مقام تبوک سے واپس ہوئے تھے؟ 
جواب: نہیں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے بہت سے گروہ سے اس مقام پر مشورہ کیا اور بعض بولے جائیں بعض نے منع فرمایا تو حضرت عمر یہ سوچ کر واپس ہو گئے کہ اگر چلا جاتا ہوں اور تقدیر الہی کی وجہ سے کسی کو بیماری ہوتی تو لوگوں کو وہم ہو جائے گا اور اس وہم سے بچنے کی وجہ سے واپس ہو گئے۔
(فتاویٰ فخر ازہر، جلد اول، ص 49)
 سوال40: طاعون کی جگہ میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے کے متعلق کیا حکم ہے ؟
جواب: حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ جہاں طاعون پھیل جائے وہاں مت جاؤ اور وہاں سے بھاگو مت اس حدیث میں بھی جانے کی ممانعت اس وہم کی وجہ سے ہے کہ اگر بیماری اڑکر لگتی ہے۔
(فتاویٰ فخر ازہر، جلد اول، ص 49)
 سوال41: حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ اپنے غلام کے بارے میں کیا فرما رہی تھی ؟
جواب: حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتی ہیں کہ ایک غلام کو یہ مرض ہو گیا تو وہ میرے برتنوں میں کھاتا میرے پیالوں میں پانی پیتا میرے بچھوں پہ لیٹتا کہ حضرت عائشہ کو نہیں معلوم کی بیماری لگ جائے گی جان بچانا ضروری ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تو صراحتہ بیان فرمایا کہ کوئی بیماری اڑکر نہیں لگتی۔
(فتاویٰ فخر ازہر، جلد اول، ص 50)
 سوال42: عقیقہ کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟
جواب: طریقہ سنت یہ ہے کہ بچے کے پیدائش کے ساتوے روز عقیقہ ہو اگر نہ ہو سکے توپندرویں دن یا اکیسویں روز یعنی پیدائش کے دن سے ایک دن پیشتر یعنی اگر جمعہ کو بچہ پیدا ہوا ہےتو جب بھی عقیقہ ہو تو جمعرات کو ہو۔
(اسلامی زندگی،ص24)
 سوال43: کیا ایک گائے میں چند بچوں کا حقیقہ ہو سکتا ہے اگرچہ وہ قربانی کا ہو ؟
جواب: ہاں ایک گائے خرید کر ایک گائے میں چند بچوں عقیقہ ایک ساتھ کر سکتے ہیں یعنی لڑکے کے لیے گائے کا دو ساتوں حصے اور لڑکی کے لیے ایک حصہ
اور اگر قربانی کے گائے میں عقیقہ کا حصہ ڈال دیا جائے تو یہ بھی جائز ہے۔
(اسلامی زندگی،ص25)
 سوال44: عقیقہ کیا ہے فرض ہے یا واجب ہے ؟
جواب: عقیقہ فرض یا واجب نہیں ہے صرف سنت مستحب ہے غریب آدمی کو ہرگز یہ جائز نہیں کہ سود و قرض لے کر عقیقہ کرے۔
(اسلامی زندگی،ص25)
 سوال45: اگر سات سال سے پہلے ختنہ کرا دیا تو حرج ہے ؟
جواب: اگر سات سال سے پہلے ختنہ کرا دیا گیا ہے تو کوئی حرج نہیں بعض لوگ عقیقہ کے ساتھ ہی ختنہ کراتے ہیں یہ آسانی اور آرام سے ہو جاتا ہے کیونکہ اس وقت بچہ چلنے پھرنے کے قابل تو ہے نہیں اگر ماں کا دودھ ملے جائے تو زخم جلدی بھر جاتا ہے۔
(اسلامی زندگی، ص26)
 سوال46: کیا مرض اور شفاء اللہ کی طرف سے ہے ؟
جواب: ہاں اللہ ہی بیماری دیتا تک رب نہ چاہے کسی کو کوئی بیماری نہیں دے سکتا اسی طرح جب تک رب نہ چاہے کوئی شفا نہیں دے سکتا۔
(فتاویٰ فخر ازہر، جلد اول، ص 49)
 سوال47: نکاح کے متعلق وہ تین قسم کے رسمیں کون سے ہیں ؟
جواب: پہلا وہ جو نکاح سے پہلے کی جاتی ہے بعض نکاح کے وقت اور بعض نکاح کے بعد پہلے تو لڑکی کی تلاش منگنی تاریخ مقرر ہونا پھر نکاح کے بعد چوتھی چالا کنگنا کھولنے کی رسم وغیرہ ۔
(اسلامی زندگی،ص32)
 سوال48: وہ کون سی تین قسم کے مالوں ہیں جس میں برکت نہیں ہوتی ؟
جواب: ایک تو زمین کا پیسہ یعنی زمین یا مکان فروخت کر کے کھاؤ اس میں برکت نہیں ہوگی دوسرا لڑکی کا پیسہ یعنی لڑکی والے جو روپیہ لگا کر شادی کرتے ہیں اس میں برکت نہیں ہوتی اور تیسرا وہ جہیز جو مال جو لڑکی اپنے مائکے سے لائے اگر شوہر اس کو گزرا اوقات کے ذریعے بنا دے تو اس میں برکت نہیں ہوگی۔
(اسلامی زندگی،ص36)
 سوال49: کیا پیر و مرشد اور مریدہ کے درمیان پردہ ہے ؟
جواب: ہمارے امام اہلسنت رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کی بے شک ہر غیر محرم سے پردہ فرض ہے جس کا اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے بے شک پیر مرید کا محرم نہیں ہو جاتا ہے۔
(بدعات کے خلاف سو١٠٠ فتاوے)
 سوال50: حرام مال پر نیاز دینا کیسا ؟
جواب: زنہارمال حرام قابل قبول نہیں نہ اسے راہ خدا میں صرف کرنا روا نہ اس پر ثواب ہے بلکہ نراوبال ہے۔
(بدعات کے خلاف سو١٠٠ فتاوے)