سوال نمبر10:چھٹی کرنا کن کی رسم ہے ؟
جواب: چھٹی کرنا خالص ہندوؤں کی رسم ہے،جو انہوں نے عقیقے کے مقابلے میں ایجاد کی ہے۔
(اسلامی زندگی: ص،22)
سوال نمبر11:عقیقہ ،ختنہ موت،ہروقت نیوتا کی رسم جاری ہے اس کو کیا کرنا چاہیے؟
جواب: یہ ساری رسمیں بھی اور ان سب پے کیے جانے والے نیوتا کو بھی بالکل بند کر دینا چاہیے۔
(اسلامی زندگی: ص،24)
سوال نمبر12:سودی قرض لیکر غریب کا عقیقہ کرنا؟
جواب: عقیقہ فرض یا واجب نہیں ہے صرف سنت مستحبہ ہے ؛ لہذا غریب آدمی کو ہرگز جائز نہیں کہ سودی قرض لے کر کے عقیقہ کرے۔
(اسلامی زندگی: ص، 25)
سوال نمبر13:کتنے قسم کے مالوں میں برکت نہیں ہوتی؟
جواب: تین قسم کے مالوں میں برکت نہیں ہوتی۔ ایک تو زمین کا پیسہ یعنی زمین بیچ کر کے کھاؤ، اس میں برکت نہیں۔ دوسرے لڑکی کا پیسہ یعنی لڑکی والے جو روپیہ پیسہ لے کر شادی کرتے ہیں اس میں برکت نہیں ہوتی۔ تیسرے وہ جہیز اور وہ مال جو لڑکی اپنے میکے سے لے کر اوے اور شوہر اس کو گزرے اوقات کا ذریعہ بنا لے تو اس میں بھی برکت نہیں ہوتی۔
(اسلامی زندگی: ص،36)
سوال نمبر14:کچھ اہل دانشور کا خیال ہے کہ داڑھی موج کپڑے یہ تو ہماری اپنی چیزیں ہیں ہم اپنے طریقے سے جس طرح چاہیں اس کا استعمال کریں مولوی لوگ اس میں کیوں پابندی لگاتے ہیں تو اپ اس کا کیا جواب دیں گے؟
جواب: یہ غلط خیال ہے یہ چیزیں ہماری اپنی نہیں ہیں اللہ رب العزت کی دی ہوئی ہے،اور اللہ رب العزت نے ہمیں چند روزہ استعمال کے لیے دی ہوئی ہے کوئی مستقل ہماری اپنی ذاتی نہیں ہے تو یہ چیز مالک کی ہی ہے اور اسی مالک کے حکم کے مطابق ہمیں کرنا ہے
(اسلامی زندگی: ص،95)
سوال نمبر 15:اسلامی لباس کیا ہے؟
جواب: اسلامی لباس یہ ہے کہ مرد کو گھٹنہ سے ناف تک ڈھانکنا گرض ہے، اگر نماز
یں کھلا رہا تو نماز نہیں ہوگی، اور ناز کے علاوہ اگرچہ اکیلے میں بھی بلا وجہ کھولے تو گنہگار ہوگا۔
(اسلامی زندگی: ص،98)
سوال نمبر 16:عورتوں کیلئے پردہ کا کیا حکم ہے؟
جواب:عورتوں کیلئے پردہ۔ بہت ضروری چیز ہے اور بے پردگی بہت ہی نقصان دہ ہے۔ قوم مسلم اگر ترقی چاہتی ہے تو عورتوں کو اسلامی پردہ کے مطابق رکھیں!
(اسلامی زندگی: ص،99)
سوال نمبر 17:عورتوں پر جمعہ، عیدین کا کیا حکم ہے؟
جواب:عورتوں پر جمعہ کی نماز چرض نہیں ،عید بقرعید کی نماز واجب نہیں اس لئے کہ یہ نمازیں جماعت سے مردوں میں ہوتی ہیں۔
(اسلامی زندگی: ص،104)
سوال نمبر سوال نمبر18:کفن کا خرچہ کس پہ ہے ؟
جواب:شریعت میں کفن کا خرچہ اس پر ہے جس پر اس کی زندگی کا خرچہ تھا، لہذا ہر مالدار کو کفن اسکے اپنے پاس سے کرنا چاہیے.
(اسلامی زندگی: ص،122)
سوال نمبر 19:سفر میں جاتے وقت کیا کرنا چاہئے ؟
جب گھر سے سفر کیلئے نکلے تو اگر کراہت کا وقت نہ ہو تو دو رکعت نفل نماز سفر کی نیت سے پڑھ لے۔
(اسلامی زندگی: ص،129)
سوال نمبر 20:جنت سےحرومی کا سبب کس عمل کو بتایا گیا ہے ؟
جواب : سیدنا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لا یدخل الجنۃ قتات یعنی چغل خور جنت میں نہیں جائے گا-
(اسلامی زندگی:ص،136)