سوال نمبر 1۔ حیض کسے کہتے ہیں؟
جواب:بالغہ عورت کے آگے کے مقام سے جو خون عادی طور پر نکلتا ہے اور بیماری یا بچہ پیدا ہونے کے سبب سے نہ ہو، اُسے حَیض کہتے ہیں۔
(بہار شریعت: ح 2؛ ص374)
سوال نمبر 2۔ حیض کی مدت کتنی ہے؟
جواب:حَیض کی مدت کم سے کم تین دن تین راتیں یعنی پورے ۷۲ گھنٹے، ایک منٹ بھی اگر کم ہے تو حَیض نہیں اور زِیادہ سے زِیادہ دس دن دس راتیں ہیں ۔
(بہار شریعت: ح 2 ؛ص 375)
سوال نمبر 3۔ دو حیضوں کے درمیان کتنے دِن کا فاصلہ ضروری ہے؟
جواب: دو حَیضوں کے درمیان کم سے کم پورے پندرہ دن کا فاصلہ ضرور ہے۔
(بہار شریعت: ح 2؛ ص 376)
سوال نمبر 4۔ حیض کے کتنے رنگ اور کون کون سے ہوتے ہیں؟
جواب: حَیض کے چھ رنگ ہیں ۔ (۱) سیاہ (۲) سرخ (۳) سبز (۴) زرد (۵) گدلا (۶) مٹیلا۔سفید رنگ کی رطوبت حَیض نہیں۔
(بہار شریعت: ح 2؛ص 376)
واللہ اعلم باالصواب