سوال نمبر 41۔کیا نا بالغ نماز تراویح پڑھا سکتا ہے؟
جواب:نابالغ امام کی اقتدا میں بالغین فراد کی فرض؛ واجب اور سنت کوئی بھی نماز نہیں ہوگی جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بدر الطريقه عليه الرحمة والرضوان بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ نا بالغ کے پیچھے بالغین کی تراویح نہ ہوگی یہی صحیح ہے۔
( فتاویٰ فخر ازہر: ج 1 ص؛ 278)
سوال نمبر 42۔ توبہ کی فضیلت کے بارے میں حدیث پاک میں کیا آیا ہے؟
جواب: حدیث پاک میں ہے:
التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ
گناہ سے تو بہ کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اس نے گناہ کیا ہی نہیں ۔
( اسلامی زندگی: ص؛ 32)
سوال نمبر 43۔ بہتا پانی جیسے ندی نالوں میں پیشاب پاخانہ کرنا کیسا ہے؟
جواب:۔ ندی و تالاب و دریا وغیرہ کے کنارے یا پانی میں اگرچہ بہتا ہوا ہو پیشاب پاخانہ کرنا مکروہ ہے۔(فتاویٰ فخر ازہر:ج 1 ؛ص 115/116)
سوال نمبر 44۔خون کتنے طرح کے پاک ہوتے ہیں؟
جواب:۔ 10 طرح کے خون پاک ہوتے ہیں
(1) شہید کا خون ۔
(2) وہ خون جو ذبح کے بعد گوشت میں رہ گیا ہو۔
(3) وہ خون جو ذبح کے بعد رگوں میں باقی رہ گیا ہو ۔
(4) جگر اور تلی کا خون۔
(5) دل کا خون۔
(6) وہ خون جو انسان کے جسم سے بہا نہیں۔
(7) کھٹمل کا خون ۔
(8) پسو کا خون۔
(9) جوئیں کا خون ۔
(10) مچھلی کا خون ۔
( فتاویٰ فخر ازہر: ج 1 ؛ ص 11)
سوال نمبر 45۔کیا کسی ہندو کے گھر میں فاتحہ کرنے جائے تو کیا پڑھ سکتے ہیں اور کیا دعا مانگ سکتے ہیں؟
جواب:۔ کافر کے گھر میں فاتحہ پڑھنا جائز ہے جبکہ سامنے دیوی دیوتاؤں کی تصویر نہ ہو لیکن کافر کا یہ عمل ہے خیر مقبول نہیں اور نہ اس کے لیے ثواب ہے بلکہ اگر دعا ہی کرنی ہے تو ہدایت کی دعا کر سکتے ہیں کافر کی کوئی نیاز کوئی عمل مقبول نہیں نہ ہرگز اس پر ثواب ممکن جسے پہنچایا جائے۔
( فتاویٰ فخر ازہر: ج 1:ص 97)
سوال نمبر 46۔ کسی اچھے عالم کو ظالم کہنا کیسا ہے؟
جواب:۔ اگر کسی عالم کو اس کے علم کی بنیاد پر ظالم کہے تو ایسے شخص پر توبہ تجدید ایمان اور نکاح لازم ہے کسی عالم دین کو ظالم کہنا اسے تکلیف پہنچانا نیز سبب توہین ہے جس کے تعلق سے اعلی حضرت فرماتے ہیں۔ علمائے دین کی توہین کرنا سخت حرام،سخت و گناہ،اشد کبیرہ،عالم دین سنی صحیح العقیدہ کہ لوگوں کو حق کی طرف بلائے اور حق بات بتائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب ہے،اس کی تحقیر و توہین معاذ اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں گستاخی موجب لعنت الہی و عذاب الیم ہے
( فتاویٰ فخر ازہر: ج 1: ص 92)
سوال نمبر 47۔ صدقہ فطر کتنی رقم سے واجب ہو جاتا ہے۔ اور ساتھ میں یہ بھی بتائیں کہ جس پر صدقہ فطر واجب ہے اس پر قربانی واجب ہے ؟
جواب:۔ صدقہ فطر کے مسئلے میں مالک کے نصاب وہ شخص ہے جو ساڑھے باون تولہ چاندی یا تولہ سونے کا مالک ہو ان میں سے کسی ایک کی قیمت کا سامان گھر سامان غیر تجارت کا مالک ہو اور مملوکہ چیزیں حاجت کے اصلیت سے زائد ہو ں ہاں جس پر صدقہ فطر واجب ہے اس پر قربانی بھی واجب ۔
(فتاویٰ فخر ازہر: ج 2 ؛ ص182)
سوال نمبر 48۔ بڑے جانور میں سات حصے کس حدیث یا آیت سے ثابت ہے؟
جواب: طبرانی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا قربانی میں گائے سات کی طرف سے اور اونٹ سات کی طرف سے۔
( فتاوی فخر ازہر: ج 1؛ ص187)
سوال نمبر 49۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کن کن سواریوں پر سفر معراج فرمایا؟
جواب:۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ قسم کی سواریوں پر سفر معراج شریف فرمایا ہے جیسا کہ حضرت علامہ عبدالمصطفی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں۔کہ امام علی نے اپنی تفسیر میں فرمایا ہے کہ معراج میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ قسم کی سواریوں پر سفر فرمایا مکہ سے بیت المقدس تک براق پر،بیت المقدس سے آسمان اول تک نور کی سیڑھیوں پر ،آسمان اول سے ساتھ رہیں آسمان تک فرشتوں کے بازوؤں پر،ساتھ میں آسمان سے سدرۃ المنتہی تک حضرت جبرائیل علیہ السلام کے بازوؤں پر،سدرۃ المنتہی سے مقام قاب قوسین تک رف رف پر ۔
(فتاویٰ فخر ازہر:ج 2؛ص 248)
سوال نمبر 50۔کیا جنت میں ادمی جب ائے گا تو کیا اس کی داڑھی ہوگی کہ نہیں؟
جواب:۔ نہیں ہوگی جیسا کہ بہار شریعت جلد اول،حصہ اول،صفحہ 46،مطبوعہ قدیم،ناشر قادری بک ڈپو،بریلوی شریف میں ہے کہ سر کے بال اور پلکوں اور بھووں کے سوا جنتی کے بدن پر کہیں بال نہ ہوں گے،سب بے بریش ہوں گے،سرمگیں آنکھیں،30 برس کی عمر کے معلوم ہوں گے،کبھی اس سے زیادہ معلوم نہ ہوں گے، اور جنت میں فقط حضرت ابراہیم علیہ السلام کی داڑھی مبارک ہوگی ۔
(فتاویٰ فخر ازہر:ج 2؛ ص 263)