مضامین

کتبِ حدیث کی معلومات

ہمشیرہ اخلاق برکاتی
14
0


کتبِ حدیث ہوتی ہیں، ان کے نام بھی مختلف ہوتے ہیں، جیسے صحیح، جامع، مسند، مستخرج، مجمع، مستدرک، رسالہ، سنن، جزء، اربعین۔ یہ نام کتبِ حدیث کے ہوتے ہیں۔ لیکن ان میں جامع کون سی کتاب کو کہتے ہیں؟ ان میں کس طرح سے حدیثیں جمع کی جاتی ہیں؟
قرآن کے بعد ہم سب سے افضل کتاب جس کو مانتے ہیں، وہ صحیح بخاری ہے۔ صحیح کیوں بولا جاتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس کتاب کے مصنف نے حدیثِ صحیحہ لانے کا التزام کیا ہو، کہ اس نے یہ دعویٰ کیا ہو کہ اس کے اندر میں نے صرف حدیثِ صحیحہ ہی ذکر کی ہیں، جیسے صحیح بخاری، صحیح مسلم۔
لیکن امام بخاری کی کتاب صحیح بخاری کے اندر ضعیف حدیثیں بھی ہیں، لیکن وہ بہت ہی کم ہیں۔
`جامع`
اب جامع کیوں کہتے ہیں؟ جامع کس کتاب کو کہتے ہیں؟
جامع اس کتاب کو کہتے ہیں جس کے اندر آٹھ موضوعات کے اندر ساری حدیثیں لائی گئی ہوں، آٹھ عنوان کے تحت تمام احادیث جمع ہوں، ہر اعتبار سے حدیثیں جمع ہوں۔
وہ آٹھ عنوان یہ ہیں: سیرت، آداب، تفسیر، عقائد، فتن، احکام، اشراطِ قیامت، مناقب۔
یہ جو آٹھ ہیں، اس میں ہر عنوان کے تحت احادیث جمع ہوں، اس کتاب کے اندر، اس کو جامع کہتے ہیں۔
`سنن`
اب سنن کس کتاب کو کہتے ہیں؟
جس کتاب میں صرف احکام کے متعلق احادیث ہوں، جیسے ہماری فقہ ہے، یہ احکام ہیں۔ احکام کے اندر قرآنِ پاک کی کتنی آیات ہیں؟ تقریباً پانچ سو آیات ہیں جو کہ احکام کے بارے میں ہیں۔
تفسیرِ احمدیہ ملا جیون، احمد بن ابی سعید ملا جیون نے لکھی ہے۔ کتاب، اس کے اندر پانچ سو تو نہیں ہیں، لیکن تین سو ہیں کچھ۔
اسی طرح احادیث ہیں، جس کی تعداد بعض نے پانچ ہزار بتائی، بعض نے تین ہزار بتائی، بعض نے دو ہزار بتائی۔ تو اس اعتبار سے احادیث بھی ہیں۔ تو جس کے اندر صرف احکام کے متعلق احادیث ہوں، اس کا نام ہوتا ہے سنن، جیسے سنن ابی داود۔
`مسند`
اب مسند کون سی کتاب ہوتی ہے؟
جس کتاب میں ہر ہر صحابی کی حدیث علیحدہ علیحدہ سے جمع کی گئی ہو۔ مثال کے طور پر حضرت صدیق رضی اللہ عنہ ہیں، تو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے جتنی حدیثیں مروی ہیں، وہ ذکر کی جائیں، پھر آگے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بیان کی جائیں۔ تو اس ترتیب سے احادیث بیان کی جائیں، تو اس کو بولتے ہیں مسند۔
`معجم`
اب معجم، جس کتاب میں مؤلف نے اپنے مشائخ کے اسماء کی ترتیب کے لحاظ سے احادیث جمع کی ہوں، تو اس کتاب کو معجم کہتے ہیں۔
مؤلف اس کو بولتے ہیں جو احادیث کو تالیف کرنے والا ہوتا ہے، یعنی احادیث کو جمع کرنے والا ہوتا ہے، اسے بولتے ہیں مؤلف۔
تو اس کتاب کو معجم بولتے ہیں، جیسے امام طبرانی کی معجم کبیر۔
`مستخرج`
اسی طریقے سے مستخرج ہوتی ہے۔
وہ کتاب جس میں ایک مصنف نے کسی دوسرے مصنف میں مذکورہ حدیث کو اپنی سند کے ساتھ ذکر کیا ہو۔ مثال کے طور پر دو مصنف ہیں، انہوں نے حدیث ان کی کتاب سے لے کر سند اپنی لگائی، تو اس کو بولتے ہیں مستخرج، جیسے مستخرج علی الصحیحین۔
صحیحین سے مراد بخاری و مسلم ہیں۔ انہوں نے علیحدہ سے ایک کتاب لکھی، اس کا نام رکھ دیا المستخرج علی الصحیحین، ابو نعیم الاصفہانی کی ہے۔ یہ اسی طریقے سے ہوتی ہے۔
`مستدرک`
مستدرک، جیسے مستدرک للحاکم ہیں، تو اس کتاب کو مستدرک کیوں بولتے ہیں؟
مستدرک اسے بولتے ہیں جس میں کوئی مصنف دوسرے مصنف کی رہ جانے والی حدیث کو اسی مصنف کی شرائط کے مطابق جمع کر دے۔ مثال کے طور پر ایک مصنف نے اپنی شرائط بیان کیں، لیکن جو اس شرائط پر احادیث اترتی تھیں، وہ نہ لکھ سکا، تو دوسرا مصنف انہی شرائط پر اپنی کتاب کے اندر وہ تمام احادیث لکھ دے، تو اس کتاب کا نام رکھا جاتا ہے مستدرک۔
یعنی جس میں کوئی مصنف دوسرے مصنف کی رہ جانے والی احادیث کو اسی کی شرائط پر اپنی کتاب میں جمع کرے، اس کو کہتے ہیں مستدرک، جیسے المستدرک للحاکم۔
`رسالہ`
رسالہ بھی ہوتا ہے۔ اب رسالہ کون سی کتاب ہوتی ہے؟ جیسے امام احمد کی کتاب ہے الزہد، ابن ابی جریر کی بھی ایک کتاب ہے التفسیر، اس کو بولا جاتا ہے رسالہ۔
رسالہ کس کو بولتے ہیں؟ وہ جو ہم نے جامع میں کتاب پڑھی تھی نا کہ جس کے اندر آٹھ عنوان کے تحت احادیث لائی گئی ہوں، ان آٹھ عنوانوں میں سے کسی ایک عنوان کے تحت بھی احادیث بیان ہوں، جس کتاب کے اندر، اس کو بولا جاتا ہے رسالہ۔
`جزء`
اب جزء کس کتاب کو بولا جاتا ہے؟
جس کتاب میں صرف ایک موضوع پر احادیث ہوں، جیسے قراءت ہے، تو قراءت کے موضوع پر جتنی احادیث ہیں، تمام وہی بیان ہوں، صرف اس میں۔ جیسے جزء القراءۃ، امام بخاری نے قراءت کے موضوع پر احادیث بیان کیں، تو اس کا نام رکھا جزء القراءۃ للبخاری۔
`اربعین`
اربعین کسے بولتے ہیں؟
عربی کے اندر چالیس کو بولتے ہیں۔ جس کتاب کے اندر صرف چالیس احادیث ہوں، صرف چالیس احادیث جمع ہوں، تو اس کتاب کو بولتے ہیں اربعین، جیسے اربعین نووی۔
اربعین عطار بھی ہوتی ہے، ہوتی نہیں بلکہ تیسری قسط آچکی ہے اربعین عطار کی۔ تو اس کو اس لیے بولا جاتا ہے کیونکہ اس میں صرف چالیس احادیث ذکر کی جاتی ہیں۔ 

✍️ہمشیرہ اخلاق برکاتی