اصل: لَم اُبَالِیه
بحث/گردان: فعل مضارع نفی جحد بلم
صیغہ: واحد متکلم
شش اقسام: ثلاثی مزید فیہ
ہفت اقسام: ناقص یائی
باب: مفاعلہ
حروف اصلیہ: ب، ل، ی
مصدری معنی: پرواہ کرنا
معلل/غیر معلل: معلل
تعلیل: حرف جزم داخل ہونے کی وجہ سے ”یا“حذف ہو گئی، ”لَم اُبَالِ“ ہوا پھر کثیر الاستعمال کی وجہ سے مزید تخفیف کر کے ”لام“ کو ساکن کر دیا گیا ”لَم اُبَال“ ہوگیا پھر اجتماع ساکنین کی وجہ سے ”الف“ حذف ہو گیا، ”لَم اُبَل“ ہوا، آخر میں ہاۓ سکتہ بڑھا دی گئی، ”لام“ اور ”ہاۓ سکتہ“ دو ساکن جمع ہوۓ تو پہلے ساکن (لام) کو کسرہ دے دیا گیا تو ”لَم اُبَلِه“ ہو گیا۔
محمد سفیان حنفی مصباحی