مضامین

صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا عشق رسول ﷺ

عظمیٰ فاطمہ بنت محمد میاں خان
118
0
صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی مبارک زندگی عشق رسول ﷺ کا روشن نمونہ تھی۔ ان کے دلوں میں حضور اکرم ﷺ کی محبت ایسی رچی بسی تھی کہ آپ ﷺ سے نسبت رکھنے والی ہر چیز انہیں بے حد عزیز تھی۔
وہ آپ ﷺ کے وضو کے بچے ہوئے پانی کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے، آپ ﷺ کے موئے مبارک کو عقیدت سے محفوظ رکھتے اور آپ ﷺ کے لعاب دہن کو اپنے چہروں اور جسموں پر لگاتے۔ جب رسولِ اکرم ﷺ نے دریافت فرمایا:
 مَا يَحْمِلُكُمْ عَلَى هٰذَا؟
 یعنی تمہیں ایسا کرنے پر کیا چیز آمادہ کرتی ہے؟ تو عرض کیا: حُبُّ اللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ یعنی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت ہمیں ایسا کرنے پر آمادہ کرتی ہے۔ 
(مشکوٰۃ، جلد 2، ص 216، حدیث: 4990)
یہی عشق تھا جس نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو صداقت کا پیکر، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو عدل و حق کا علمبردار، حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو حیا و سخاوت کا پیکر اور حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو شجاعت و وفا کا نشان بنا دیا۔
حقیقت یہ ہے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی کامیابی کا راز صرف زبانی محبت میں نہیں بلکہ محبت کے ساتھ ادب، وفا، اطاعت اور اتباع رسول ﷺ میں تھا۔ ہمیں بھی چاہیے کہ ان مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے دلوں میں سچی محبت رسول ﷺ پیدا کریں اور اس محبت کو اپنی زندگی کے اعمال سے ثابت کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے نقش  قدم پر چلتے ہوئے سچا عشق رسول ﷺ، ادب مصطفیٰ ﷺ اور سنت نبوی ﷺ کی پیروی نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
_________________
نام: بنت محمد میاں خان 
تاریخ: 2 ربیع الاول 1448ھ
دن: اتوار، 16 اگست 2026ء