مضامین

محنت وہ لگن کامیابی کا راز، ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــمحنت کا مفہوم اور کامیابی سے اس کا تعلق

اے۔ایس۔رضویہؔ
13 اگست 2026
51
0
محنت کوشش اور لگن اور صبر کا نام ہے جو شخص  ان تینوں چیزوں کو مضبوطی سے تھامے  رکھتا ہے وہ دونوں جہاں میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
قرآن و حدیث کی روشنی میں محنت کی اہمیتاللہ ربُّ العزت نے قرآنِ کریم میں متعدد مقامات پر محنت کی اہمیت اور اس کی فضیلت کو نہایت بلیغ اور مؤثر انداز میں بیان فرمایا ہے۔
اللہ رب العزت قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے: 
اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰى. (سورہ النجم ـ ۳۹)
ترجمۂ کنز الایمان: اور یہ کہ آدمی نہ پائے گا مگر اپنی کوشش۔
اس آیتِ مبارکہ سے واضح ہوتا ہے کہ جب تک انسان کسی مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد اور محنت نہیں کرتا، وہ اسے حاصل نہیں کر سکتا۔
آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم محنت کو پسند فرماتے تھے۔
محنت کی فضیلت اور اہمیت انسانی زندگی میں ایک اہم بنیادی اصول ہے
کامیاب افراد کی زندگی میں محنت کا کردارکامیابی کی پہلی سیڑھی محنت ہے۔ جو شخص محنت سے جی چراتا ہے، وہ کامیابی سے بھی محروم رہتا ہے۔ مستقل مزاجی اور کوشش انسان کو بلندیوں تک لے جاتی ہے، جبکہ سستی اسے زوال کی طرف لے جاتی ہے۔
محنت میں استقامت لگن اور صبر کی اہمیتمحنت میں استقامت، لگن اور صبر کامیابی کی تین بنیادی سیڑھیاں ہیں۔ جو شخص ان اوصاف پر پورا اتر جائے، اس کے لیے مشکلات بھی آسانیوں میں بدل جاتی ہیں۔
معاشرے کی ترقی میں محنت کا کردارمعاشرے کی ترقی کے لیے انسان کے لیے محنت نہایت ضروری ہے۔ محنت ہی وہ بنیادی ذریعہ ہے جو انسان کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرتی ہے اور اسے باوقار زندگی عطا کرتی ہے۔ یہی محنت انسان کے اندر آگے بڑھنے کا حوصلہ، عزم اور مسلسل جدوجہد کا جذبہ پیدا کرتی۔
نتیجہ محنت ہی کامیابی کی اصل بنیاد ہےمحنت ہی کامیابی کی اصل بنیاد ہے، یہی وہ مضبوط ستون ہے جس پر انسان اپنی ترقی، عزت اور روشن مستقبل کی عمارت کھڑی کرتا ہے، محنت کے بغیر کامیابی محض ایک خواہش رہ جاتی ہے، جبکہ مسلسل جدوجہد ہی اسے حقیقت میں بدلتی ہے۔