سوال ١: رمضان شریف میں سب کے سامنے کھانا کیسا گناہ ہے؟
جواب: رمضان شریف میں سب کے سامنے کھانا پینا سخت گناہ اور بے حیائی ہے۔ پہلے زمانے میں ہندو اور دوسرے کفار بھی رمضان میں بازاروں میں کھانے پینے سے بچتے تھے، مگر مسلمانوں نے خود اس مہینے کا ادب چھوڑ دیا۔
اسلامی زندگی، صفحہ ٧٧
سوال ٢:شب برات میں کیا کیا اعمال کرنے چاہئیں؟
جواب: شبِ برات میں رات بھر جاگو، قبروں کی زیارت کرو، رات نفل پڑھو، حلوے پر فاتحہ پڑھ کر خیرات کرو اور باقی احکام آخر میں لکھے جائیں گے۔
اسلامی زندگی، صفحہ ٧٩
سوال ٣: ستائیسویں رمضان کی رات کیا کرنا چاہیے؟
جواب: ستائیسویں رمضان کی رات غالباً شبِ قدر ہے، اس لیے ساری رات جاگ کر عبادت کرو، ورنہ سحری کھا کر پھر سو کر صبح تک قرآن مجید اور نفل پڑھو۔ رمضان شریف میں ہر نیک کام کا ثواب ستر گنا ملتا ہے۔
اسلامی زندگی، صفحہ ٧٩
سوال ٤: عید کے دن کون سے اعمال سنت ہیں؟
جواب: عید کے دن اچھے کپڑے پہننا، غسل کرنا، خوشبو لگانا سنت ہے۔ ایک دوسرے کو مبارک باد دینا، عیدگاہ کو جاتے ہوئے بلند آواز سے تکبیر کہنا، اور واپسی پر دوسرے راستے سے آنا سنت ہے۔
اسلامی زندگی، صفحہ ٧٩، ٨٠
سوال ٥: بقر عید کے دن فطرہ کتنا ادا کرنا ضروری ہے؟
جواب: اگر تمہارے پاس ٥٦ روپے نقد یا اس قیمت کا کوئی تجارتی مال یا ساڑھے باون تولے چاندی ہو تو اپنے چھوٹے بچوں کی طرف سے فطرہ ادا کرو۔ فطرہ ایک شخص کی طرف سے ١٧٥ روپے اُٹھنی بھر گیہوں یا اس سے دوگنا جو ادا کیا جائے۔
اسلامی زندگی، صفحہ ٨٠