سوال 11: اگر ایک مسلمان اور ایک کافر دونوں نے لقیط کو پایا ، تو کسے دیا جائے گا ؟
جواب: اگر ایک مسلمان اور ایک کافر دونوں نے لقیط کو پایا ، تو مسلمان کو دیا جائے گا۔
( بہار شریعت:ح 10؛ ص 472)
سوال 12: اگر کوئی شخص لقیط کو اپنا بیٹا بتائیں تو کیا حکم ہے ؟
جواب: اگر کوئی شخص لقیط کو اپنا بیٹا بتائیں ، تو اُسی کا لڑکا قرار دیدیا جائے۔
( بہار شریعت:ح 10؛ ص 472)
سوال 13: اگر کوئی شخص لقیط کو اپنا غلام بتائیں تو کیا حکم ہے ؟
جواب: اگر کوئی شخص لقیط کو اپنا غلام بتائیں، تو جب تک گواہوں سے ثابت نہ کردے غلام قرار نہ دیا جائے۔
( بہار شریعت:ح 10؛ ص 472)
سوال 14: ایک شخص کے دعوی کرنے کے بعد دوسرا شخص بھی دعویٰ کرے، تو کیا حکم ہے ؟
جواب: ایک شخص کے دعویٰ کرنے کے بعد دوسرا شخص دعویٰ کرتا ہے' تو وہ پہلے ہی کا لڑکا ہوچکا دوسرے کا دعویٰ باطل ہے ہاں اگر دوسرا شخص گواہوں سے اپنا دعویٰ ثابت کردے تو اس کا نسب ثابت ہو جائے گا۔
( بہار شریعت:ح 10؛ ص 472)
سوال 15: دو شخصوں نے بیک وقت دعویٰ کیا ، اور ایک نے جسم پر نشان بتایا دوسرے نے نہیں، تو کیا حکم ہے؟
جواب: دو شخصوں نے بیک وقت اُس کے متعلق دعویٰ کیا اور ان میں ایک نے اُس کے جسم کا کوئی نشان بتایا اور دوسرا نہیں تو جس نے نشانی بتائی اُسی کا ہے مگر جب کہ دوسرا گواہوں سے ثابت کردے کہ میرا لڑکا ہے تو یہی مستحق ہوگا۔
( بہار شریعت:ح 10؛ ص 472)
سوال 16: اگر دونوں دعویدار نہ علامت بتائیں اور نہ گواہ پیش کرے، تو کیا ہوگا ؟
جواب:اگر دونوں دعویدار نہ علامت بتائیں اور نہ گواہ پیش کرے، تو لقیط دونوں میں مشترک قرار دیا جائے۔
( بہار شریعت:ح 10؛ ص 472)
سوال 17: اگر ایک دعویدار کہے لڑکا ہے، اور دوسرا لڑکی تو کیا حکم ہے ؟
جواب: اگر ایک نے کہا لڑکا ہے دوسرا کہتا ہے لڑکی تو جو صحیح کہتا ہے اُسی کا ہے۔
( بہار شریعت:ح 10؛ ص 472)
سوال 18: مجہول النسب کا کیا حکم ہے ؟
جواب: مجہول ُ النسب بھی اس حکم میں لقیط کی مثل ہے یعنی دعوی النسب میں جو حکم لقیط کا ہے وہی اس کا ہے۔
(بہار شریعت:ح 10؛ ص 472)
سوال 19: ایک مسلمان اور ایک کافر دونوں نے لقیط کے نسب کا دعویٰ کیا تو کیا حکم ہے ؟
جواب: ایک مسلمان اور ایک کافر دونوں نے لقیط کے نسب کا دعویٰ کیا تو مسلمان کا لڑکا قرار دیا جائے گا۔
( بہار شریعت: ح 10 ؛ص473)
سوال 20: اگر ایک آزاد اور ایک غلام نے لقیط کے نسب کا دعویٰ کیا تو کیا حکم ہے ؟
جواب: اگر ایک آزاد اور ایک غلام نے لقیط کے نسب کا دعویٰ کیا تو آزاد کا لڑکا قرار دیا جائے گا۔
( بہار شریعت: ح 10؛ ص 473)
واللہ اعلم باالصواب
میں رضویہ اکیڈمی للبنات کی طالبہ ہوں۔۔اپ بھی اس اکیڈمی سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں!9005224744