سوال 1: لقیط کسے کہتے ہیں؟
جواب: لقیط اُس بچہ کو کہتے ہیں، جس کو اُس کے گھر والے نے اپنی تنگدستی یا بدنامی کے خوف سے پھینک دیا ہو۔
( بہار شریعت: ح؛ 10 ص؛ 471)
سوال 2: حضرت ابو جمیلہ رضی اللہ عنہ نے پڑا ہوا بچہ کس کے پاس لے گئے ؟
جواب: حضرت ابو جمیلہ رضی اللہ عنہ نے پڑا ہوا بچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے۔
(بہار شریعت: ح؛ 10 ص؛ 471)
سوال 3: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لقیط کے بارے میں کیا فیصلہ فرمایا؟
جواب:حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لقیط کے بارے میں فرمایا کہ یہ آزاد ہے، اس کانفقہ ہمارے ذمہ ہے یعنی بیت المال سے دیا جائے گا۔
( بہار شریعت: ح؛ 10 ص؛ 471)
سوال 4: حضرت عمر رضی اللہ عنہ لقیط کے مصارف کہاں سے ادا کرتے تھے؟
جواب: حضرت عمر رضی اللہ عنہ لقیط کے مصارف بیت المال سے ادا کرتے تھے۔
( بہار شریعت: ح؛ 10 ص؛ 471)
سوال 5: حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت تمیم رضی اللہ تعالٰی عنہ کے لاۓ ہوئے لقیط کے ساتھ کیا کیا؟
جواب: حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اسے اپنے ذمہ لے لیا۔
( بہار شریعت: ح؛ 10 ص؛ 471)
سوال 6: حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لقیط کے بارے میں کیا فرمایا ؟
جواب: حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لقیط کے بارے میں فرمایا کہ: یہ آزاد ہے اور اگر میں اس کا متولی ہوتا یعنی میں اُٹھانے والا ہوتا تو مجھے فلاں فلاں چیز سے یہ زیادہ محبوب ہوتا۔
( بہار شریعت: ح؛ 10 ص؛ 471)
سوال 7: لقیط کو اٹھانا کب فرض ہے ؟
جواب: جب معلوم ہو کہ نہ اُٹھا لائے تو ضائع و ہلاک ہو جائے گا تو اُٹھا لانا فرض ہے۔
( بہار شریعت: ح؛ 10 ص؛ 472)
سوال 8: لقیط کو اٹھانا کب مستحب ہے ؟
جواب:جب ہلاک کا غالب گمان نہ ہو تو اٹھانا مستحب۔
( بہار شریعت: ح؛ 10 ص؛ 472)
سوال 9: لقیط آزاد ہے یا غلام ؟
جواب: لقیط آزاد ہے اس پر تمام احکام وہی جاری ہوں گے جو آزاد کے لیے ہیں۔( بہار شریعت: ص؛ 472)
سوال 10: لقیط کو کب غلام قرار دیا جائے گا ؟
جواب: لقیط کو جب گواہوں سے کوئی شخص اسے اپنا غلام ثابت کردے تو غلام ہوگا (بہار شریعت: ص؛ 472)
واللہ اعلم باالصواب
الحمدللہ میں مفتیہ کا کورس رضویہ اکیڈمی للبنات سے کررہی ہوں۔۔اگر آپ بھی کرنا چاہتی ہیں تو رابطہ فرمائیں! 9005224744